وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی خوشحالی کے لیے ناگزیر تھی، آپ نے 77 سال بعد وہ کامیابی حاصل کی جس کی اس قوم کو ضرورت تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے لیے جدید ’فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم‘ کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ اس تقریب میں انہوں نے ایف بی آر اور کسٹمز کے افسران کو ملک کی 77 سالہ تاریخ کی ایک اہم کامیابی پر مبارکباد دی۔

latest urdu news

وزیراعظم نے کہا کہ یہ جدید خودکار نظام ملکی معیشت کے لیے انقلابی ثابت ہوگا۔ اس نظام کے ذریعے انسانی مداخلت کم ہوگی، جبکہ کلیئرنس کے وقت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جو پہلے 107 گھنٹوں سے کم ہوکر 19 گھنٹوں تک آ چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس نظام کی بدولت کلیئرنس کا وقت اب صرف 10 سے 20 منٹ تک رہ گیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ نظام ملک کے فرسودہ نظام کا خاتمہ کرنے میں مددگار ہوگا اور سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار بنائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکسوں میں کمی اور شفافیت کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، جس سے ملک میں خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

latest breaking news in urdu