سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح ٹھیک کرنا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے انتہائی افسوسناک اور شرمناک صورتحال ہے کہ غیر ملکی ہمیں یہ سکھا رہے ہیں کہ اپنے ملک کے مسائل کیسے حل کیے جائیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے لیے وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں۔
سینیٹر انوشے رحمان نے سبسڈی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں بھیک مانگنے کا کلچر فروغ پائے گا، جبکہ فاروق ایچ نائیک نے ایرانی سفارت خانے کی جانب سے بیان کیے گئے حقائق کو پاکستان کے لیے باعث شرمندگی قرار دیا۔
اجلاس میں پاک ایران بارڈر پر 600 ٹرکوں کی رکاوٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ایرانی سفارتکار نے بتایا کہ پاکستان میں عائد بینک گارنٹی کی شرط کے باعث دوطرفہ تجارت متاثر ہو رہی ہے، جس سے روزانہ 2.2 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔
پاکستان کا نظام عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے، فہمیدہ مرزا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کمیٹی اجلاس کو محض رسمی کارروائی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ افراد طلب کیے جائیں جنہوں نے یہ پالیسیاں بنائی ہیں، جبکہ انہوں نے وزرا کی غیر موجودگی پر بھی سخت تنقید کی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے وضاحت دی کہ پاک ایران بارٹر ٹریڈ پیچیدہ کسٹمز ایس آر او کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے، تاہم کمیٹی نے اس معاملے کو وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ پاک ایران تجارتی مسائل کا جلد حل نکالا جا سکے۔