بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ہانیہ عامر بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے شادی کر لیں۔
راکھی ساونت کی جانب سے ہانیہ عامر اور سلمان خان کے رشتے کی تجویز نے سوشل میڈیا پر ایک نیا ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اسٹار ہانیہ عامر کی خوبصورتی اور صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنے "بھائی” سلمان خان کے لیے بہترین رشتہ قرار دے دیا۔
یہ دلچسپ بیان اس وقت سامنے آیا جب ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں "ریکگنیشن ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہانیہ نے راکھی ساونت کے معصومانہ اور تفریحی بیانات کو سراہا، جس پر راکھی نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا، "مجھے ہانیہ بہت پسند ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے۔”
راکھی کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا۔ کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے سلمان خان اور ہانیہ عامر کے درمیان عمر کے بڑے فرق پر سوالات اٹھائے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "ہانیہ اپنی نسل کی سب سے مقبول اداکارہ ہیں، وہ کسی بڑی عمر کے شخص سے شادی کیوں کریں گی؟” جبکہ ایک اور صارف نے کہا، "راکھی جی، ہماری ہانیہ کو اپنے بھائی کے لیے کیوں تجویز کر رہی ہیں؟”
View this post on Instagram
یہ پہلی بار نہیں کہ راکھی ساونت نے سلمان خان کے حوالے سے کوئی دلچسپ بات کی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ مشورہ دے چکی ہیں کہ سلمان کو اپنی فلموں میں نئی اور باصلاحیت اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے، بجائے ان چہروں کے جو بار بار نظر آتے ہیں۔