جمعہ, 25 اپریل , 2025

ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی لسٹ سپریم کورٹ میں چیلنج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کی ججز سنیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کا بتانا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 184/3 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

latest urdu news

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا،سپریم کورٹ قرار دے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے5 ججز نے بھی سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے 2 کیسز میں دائر ضمانتوں پر سماعت ہوئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کی جانب سے ضمانتوں پر سماعت کی گئی، سابقہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کر رکھیں ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter