سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے 2 کیسز میں دائر ضمانتوں پر سماعت ہوئی ہے۔
لاہور، انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے 2 مقدمات میں دائر ضمانتوں پر سماعت کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کی جانب سے ضمانتوں پر سماعت کی گئی، سابقہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کر رکھیں ہیں۔
عدالت کی جانب سے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا گیا جبکہ سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب مصطفیٰ کا اغوا کے بعد قتل، ملزم ارمغان کے دوست شیراز نے ساری کہانی بیان کر دی۔
ملزم شیراز کی جانب سے بتایا گیا کہ مصطفیٰ کو کئی گھنٹے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کرنے کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ دیئے، مصطفیٰ کو زخمی حالت میں گاڑی میں ڈالا اور حب میں جلا دیا۔
شیراز کا کہنا ہے کہ لالچ اور لگژری لائف نے مجھے متاثر کیا، نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ لگژری لائف سے متاثر نہ ہوں۔