اسلام آباد، گیسٹ ہاؤس سے نیب کے ایک اعلیٰ افسر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کا بتانا ہے کہ جی سکس فور کے گیسٹ ہاؤس میں نیب کے گریڈ 19 کے آفیسر وقاص احمد خان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا اور ان کے جسم پر بظاہر کوئی نشان موجود نہیں ہے۔
وقاص احمد خان کی لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے، پولیس کا بتانا ہے کہ نیب کے گریڈ 19 کے آفیسر وقاص احمد خان لاہور کے رہائشی ہیں، پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے 1 اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ روجھان انڈس ہائی وے موسائی پھاٹک کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جام شہادت نوش کر گیا۔
حکام کے مطابق حادثے میں الٹنے والی گاڑی میں 3 اہلکار سوار تھے، حادثہ زیر تعمیر روڈ کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔