جمعہ, 25 اپریل , 2025

گجرات کی تمام تحصیلوں میں گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی، لاکھوں روپے کے جرمانے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کی تمام تحصیلوں میں گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی، لاکھوں روپے کے جرمانے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر اور ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر قیادت، اسسٹنٹ کمشنرز سرائے عالمگیر، کھاریاں، اور گجرات نے اتوار کے روز اپنی تحصیلوں میں مختلف بیکریوں، میگا مارٹس، پھل اور سبزیوں کے اسٹالز، اور تندوروں کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے۔

latest urdu news

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے جی ٹی روڈ پر واقع گورمے بیکرز کا معائنہ کیا اور قیمتوں کی خلاف ورزی پر 30 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے فضلِ ربی ڈیری شاپ اور کئی تندوروں کا بھی معائنہ کیا، جہاں کم وزن روٹی اور 14 روپے سے زائد قیمت وصول کرنے پر جرمانے کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے بی اسٹور میگا مارٹ کے ڈی سی کاؤنٹر کو چیک کیا اور قیمتوں کی خلاف ورزی پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے سرگودھا روڈ پر متعدد تندوروں کا دورہ کیا اور قیمتوں کے بورڈ نہ لگانے اور زائد قیمت وصول کرنے پر مختلف دکانداروں کو پچاس ہزار روپے جرمانے عائد کیے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ تمام کاروباری اداروں میں منصفانہ قیمتوں اور قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں پرائیس کنٹرول مجسٹیرٹس کارروائیں کر رہے ہیں، عوام کو اشیاء خردونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter