جمعہ, 25 اپریل , 2025

کیمرا مین نے بیوی سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت، تیلگو فلم انڈسٹری (ٹولی وڈ) کے کیمرامین نے مبینہ طور پر ازدواجی کشیدگی اور اہلیہ کے مبینہ رویے سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیمرامین محمد نواز نے 2020 میں سویتا ریڈی تھاڈا سے شادی کی تھی، تاہم شادی کے بعد سے وہ گھریلو مسائل کا شکار تھا۔

latest urdu news

نواز کی والدہ نے پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے نے حیدرآباد میں اپنے گھر میں خودکشی کی، جس کی ذمہ داری اس کی اہلیہ پر عائد ہوتی ہے۔

والدہ کے مطابق سویتا اس پر جسمانی اور ذہنی دباؤ ڈالتی تھی، کئی دنوں تک کھانے سے محروم رکھتی تھی اور خاندانی جائیداد میں حصہ اور بھاری رقم کا تقاضا کرتی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خودکشی سے قبل بیٹے سے آخری گفتگو کے دوران اس نے کہا تھا کہ وہ اس صورتحال میں مزید نہیں جی سکتا اور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس کی بیوی اسے قتل کر دے گی، جس کے بعد اس نے پیر کے روز اپنی جان لے لی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter