جمعہ, 25 اپریل , 2025

کل ہی بتا دیا تھا بشریٰ بی بی رہا اور بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات ہوگی: فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر فیصل واوڈا کہتے ہیں میں نے کل ہی بتا دیا تھا بشریٰ بی بی کو رہائی اور عمران خان کی اپنے وکلاء سے ملاقات ہو گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کی رہائی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے انہوں نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی، بشریٰ بی بی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر جاری پیغام میں کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی نیا کیس بھی درج نہیں ہوا اور ان کی گاڑی کو بھی جیل کے اندر وی آئی پی پروٹوکول کے تحت جانے کی اجازت دی گئی۔

latest urdu news

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا کی ملاقات آج ہوگی، اور 26 اکتوبر سے عمران خان کے ساتھ جیل میں باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ "ہوا میں تیر نہیں چلاتے” اور جو باتیں وہ کرتے ہیں وہ درست ثابت ہوتی ہیں۔

فیصل واوڈا کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں بحث مزید گرم ہوگئی ہے، خاص طور پر عمران خان کی قانونی مسائل کے تناظر میں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter