جمعہ, 25 اپریل , 2025

چین کا امریکی صدر ٹرمپ کی 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر سخت ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ، چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ جوابی اقدامات کرے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی سطح تک جانے سے گریز نہیں کرے گا۔

latest urdu news

چین نے امریکی موقف کو بلیک میلنگ اور غنڈہ گردی سے تعبیر کیا، تاہم اس نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکا سے بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتا، کیونکہ تجارتی جنگ میں دونوں ممالک کا نقصان ہوگا۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں کو درست کرے اور چین کے خلاف عائد کیے گئے تمام یکطرفہ ٹیرف واپس لے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے بڑے پیمانے پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے جواب میں چین نے 10 اپریل سے 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹرمپ نے مزید دھمکی دی کہ اگر چین نے مزاحمت کی تو ٹیرف کی شرح 104 فیصد تک بڑھا دی جائے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter