جمعہ, 25 اپریل , 2025

چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تعیناتی میں تاخیر، وزیراعظم اور صدر کو نوٹس جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور دو الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری میں تاخیر کے خلاف دائر درخواست پر وفاق، وزیر اعظم کو پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے اور صدر کو سیکرٹری کے ذریعے نوٹس جاری کر دیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔

latest urdu news

عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔

درخواست گزاروں کی طرف سے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ارکان کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہ تاحال کام کر رہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا عمل شروع ہو چکا ہے؟ وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ ابھی تک یہ عمل شروع نہیں ہوا اور پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل باقی ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter