جمعہ, 25 اپریل , 2025

چیئرمین پی ٹی آئی کا حکومت کیساتھ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شامل نہ ہونے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اعلان کیا گیا کہ حکومت کے ساتھ آج ہونیوالے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسمبلی میں چند منٹ میں بل پاس ہوجاتا ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ فیک نیوز کی آڑ میں جس کو چاہیں اٹھالیں۔

latest urdu news

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، حکومت جلد بازی میں یہ قوانین پاس کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ منگل کو ہونے والے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شامل نہیں ہوں گے،اسپیکر ایاز صادق کے سیکرٹری کو بھی اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ جو حکومت بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم سے ایک ملاقات نا کروا سکے اس سے اور کیا امید کریں؟

دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر منگل کو میٹنگ کا حصہ نہیں بنتی تو اسپیکر کمیٹی کو تحلیل کردیں گے، اس کے بعد تحریک انصاف والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اعلامیے میں 7 ورکنگ ڈے لکھا ہوا ہے، 3 اجلاسوں میں ایک بار بھی پی ٹی آئی نے نہیں کہا کہ7 دن میں مطالبات نہ مانے تو الگ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے ہی حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter