جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کر رہی ہے، طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کر رہی ہے، موجودہ حکومت انہی کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کئے، پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں معیشت کو تباہ کیا۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ حقائق سے عاری ہیں، تحریک انصاف کے دور میں پاکستان کے دوست ممالک سے تعلقات متاثر ہوئے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور غیر یقینی کی دلدل میں دھکیلا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے ردعمل میں کہا کہ اب پی ٹی آئی خود کو معصوم ظاہر کرنے کی کوشش کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ذاتی انا، انتقام اور بیرونی مداخلت پر مبنی تھا، ان کے بیرونی ایجنڈے کا خمیازہ پورے ملک کو بھگتنا پڑا۔

دوسری جانب تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ تین سالوں میں چار معاہدے کیے ہیں۔

صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص نے کہا کہ ہمیں بار بار بارودی سرنگوں کے طعنے دیے جا رہے تھے، 8 فروری کے بعد ہی بارودی سرنگیں بچھائی گئیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter