جمعہ, 25 اپریل , 2025

پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پنجاب بھر کی 43 جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے حتمی پلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کیلئے پیش کردیا گیا۔

latest urdu news

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تمام جیلوں کا ابتدائی سروے مکمل کر لیا ہے، سروے کے دوران جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کی 43 جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے، تمام جیلوں کو 4 ارب 35 کروڑ کی لاگت سے شمسی توانائی پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ گرین انرجی کے مجوزہ حل پر مرحلہ وار عملدرآمد سے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد کمی آئے گی، منصوبے کیلئے جاری مالی سال کے دوران 2 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب رہنما جے یو آئی (ف) کامران مرتضیٰ کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں پر آنے کے امکانات کو مسترد کردیاگیا ۔

رہنما جے یو آئی (ف) کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ تحریک انصاف نے کہا کہ انتخابات کا آڈٹ پورے ملک میں کرانا چاہیے، جب 2024 کے انتخابات کا وقت آیا تو یہ کہا گیا کہ مولانا کو محدود رکھا جائے اور ہم تک یہ بات پہنچا دی گئی، جو انتظام تھا اُس میں مولانا فضل الرحمان فِٹ نہیں ہورہے تھے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter