جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان کا غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو ترجیح دے۔

پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے، انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

latest urdu news

عاصم افتخار کی جانب سے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے، عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو ترجیح دے۔

مستقل مندوب عاصم افتخار کی جانب سے اپیل کی گئی کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو۔

دوسری جانب سعودی عرب اور عمان سمیت 7 ملکوں سے 48 گھنٹوں میں مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیعاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter