سعودیہ اور عمان سمیت 7 ملکوں سے مزید 60 پاکستانی بے دخل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سعودی عرب اور عمان سمیت 7 ملکوں سے 48 گھنٹوں میں مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیعاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق عمان پہنچے 4 پاکستانی شہریوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا۔

عراق میں زائد المیعاد قیام اور پاسپورٹ گم ہونے پر 9، امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گم ہونے پر 2 جبکہ جیل میں سزا پوری کرنے والے 15 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

امیگریشن ذرائع کا بتانا ہے کہ آئیوری کوسٹ سے ایک، قبرص سے 3 اور قطر سے 4 مفرور پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کھلنا ہے، جب یہ کیس کھلے گا تو بڑے بڑے لوگ شکنجے میں آئیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کو دوستی میں مارا گیا، وہ جتنا اسٹیبلشمنٹ سے قریب تھے اتنا ہی پی ٹی آئی کے قریب تھے، گٹھ جوڑ ملے گا تو اس میں بہت کچھ ملے گا اور میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں ان کو قتل کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter