جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کاربن لیوی کی تجویز مسترد کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات، کوئلے اور گاڑیوں پر کاربن لیوی عائد کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف نے تجویز دی تھی کہ موجودہ پٹرولیم لیوی کو تین سال میں 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کیا جائے، جس کے لیے پہلے سال میں تین روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے حاصل شدہ رقم کو گرین انرجی منصوبوں میں استعمال کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

latest urdu news

علاوہ ازیں، آئی ایم ایف نے انٹرنل کمبشن انجن والی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی بھی تجویز دی، جسے کاربن لیوی قرار دیا جاتا۔

یہ معاملہ وزارت خزانہ، وزارت پٹرولیم، وزارت ماحولیاتی تبدیلی، وزارت صنعت و پیداوار اور ایف بی آر کے حکام کے درمیان آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی حکام نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کے نام پر جمع کیے جانے والے فنڈز کے استعمال اور وفاق و صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کیا۔

کوئلے پر کاربن لیوی کے نفاذ میں بھی مشکلات درپیش ہیں کیونکہ یہ ایک صوبائی معاملہ ہے، جبکہ ایف بی آر نے گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی حمایت کی۔

یہ بھی واضح رہے کہ گاڑیوں پر پہلے ہی 36 سے 45 فیصد تک مختلف ٹیکسز عائد ہیں، جن میں ایڈوانس انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور بھاری رجسٹریشن فیس شامل ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter