ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال کوئٹہ میں پولیو کا یہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ نیشنل ای او سی (ایمرجنسی آپریشن سینٹر) کے مطابق، رواں سال کا 33 واں پولیو کیس بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے رپورٹ ہوا ہے، جو کہ ضلع کوئٹہ سے پولیو کا تیسرا کیس ہے۔

latest urdu news

نیشنل ای او سی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اب تک بلوچستان سے 17، سندھ سے 10، خیبرپختونخوا سے 4، جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ وائرس اور کیسز کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر، 28 اکتوبر سے ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے ایک بڑی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد بچوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ویکسینیشن فراہم کرنا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter