دل کی تکلیف یا کچھ اور؟دوران میچ ویرات کوہلی نے دل پر ہاتھ رکھ لیا، ساتھی کھلاڑی کو دھڑکن بھی چیک کرائی۔
بھارت کے مایہ ناز کھلاڑی اور آئی پی ایل کی ٹیم رائلز چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔
دوران میچ ویرات کوہلی نے جب دو رنز لیے تو وہ رن مکمل کرنے کے بعد راجستھان رائلز کے وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے پاس گئے اور ان سے اپنے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہا، جیسے کہ انہیں دل میں تکلیف محسوس ہوئی ہو، تاہم سنجو سیمسن نے وکٹ کیپنگ گلوز اتار کر کوہلی کے دل کی دھڑکن چیک کی اور ہلکا سا مسکراتے ہوئے کہا کہ سب کچھ نارمل ہے۔
لیکن بعدازاں کوہلی کو گراؤنڈ میں ٹریٹمنٹ لیتے بھی دیکھا گیا، کوہلی کی جانب سے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہنے اور گراؤنڈ میں طبی امداد ملنے کے باعث ان کے مداح پریشان ہوگئے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹیز کی سنچری ونندو ہسا رنگا کو چوکا لگا کر مکمل کی، ان کی 56 رنز کی اننگز میں 24 سنگلز، 3 ڈبل، 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔