جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا رمضان سہولت بازار گجرات کا اچانک دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے رمضان سہولت بازار گجرات کا اچانک دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے رمضان سہولت بازار گجرات کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر نے وزیر ہاؤسنگ کو بازار کے انتظامات، سبسڈی پر فراہم کی جانے والی اشیاء، نرخوں اور کوالٹی کنٹرول پر بریفنگ دی۔ بلال یاسین نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، اشیائے خورد و نوش کے معیار اور نرخوں کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کرکے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

عوامی ردعمل اور حکومتی اقدامات

  •  شہریوں نے حکومت پنجاب کی سبسڈی پر اطمینان کا اظہار کیا اور رمضان بازار کے انتظامات کو سراہا۔
  •  گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناقص معیار کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔
  • یکم تا 6 رمضان گجرات میں 50 سے زائد مقدمات درج، 40 افراد گرفتار، 15 لاکھ سے زائد جرمانے اور ہزاروں انسپیکشنز کی جا چکی ہیں۔
  •  بازاروں، مارکیٹوں اور سہولت مراکز کا روزانہ معائنہ جاری ہے تاکہ اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ابن میر ایسوسی ایٹ ڈگری کالج جلالپور جٹاں میں سیمینار

صفائی اور بنیادی سہولیات کی بہتری

واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ، صفائی کے انتظامات اور پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کے احکامات دیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر گجرات نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے اقدامات کا جائزہ لیا۔

نگران رمضان پیکج کے تحت مالی امداد

  •  حکومت پنجاب کی جانب سے مستحق افراد کو 10 ہزار روپے کے پے آرڈرز گھروں تک پہنچانے کا عمل جاری ہے۔
  •  ضلع گجرات میں 33,524 پے آرڈرز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے اور تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter