جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیرستان کی مسجد میں دھماکا، جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت 4 افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بازار میں واقع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا اعظم ورسک کی مسجد میں ہوا، جس کے باعث کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

latest urdu news

ڈی پی او آصف بہادر نے جیو نیوز کو بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد میں نصب کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر عبداللہ ندیم سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں بھی خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے بیان کو گمراہ کن اور حقیقت کے برعکس قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter