ہفتہ, 26 اپریل , 2025

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کارڈیالوجی کا دورہ، مریضوں کی عیادت اور مسائل سنے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا پی آئی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے تمام تر شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں پی آئی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ کو ری ویمپنگ پلان اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔

latest urdu news

مریم نواز نے ایمرجنسی بلاک میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی علاج کی صورتحال کے بارے میں سوالات کیے۔

وزیراعلیٰ نے ٹرائیج ایریا میں مریضوں کے آمد اور علاج کے آغاز کے سسٹم کا بھی مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ایئر ایمبولینس پیشنٹ وارڈ کا معائنہ کیا اور بہاولپور سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقل ہونے والے مریض امجد علی کی عیادت کی۔ امجد علی نے ایئر ایمبولینس سروس کے اجرا پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، جس پر مریم نواز نے کہا کہ یہ سروس عوام کا حق ہے، کسی پر احسان نہیں۔

مریم نواز نے پی آئی سی میں سکیورٹی اہلکاروں کو مریضوں کی آمدورفت میں مداخلت سے روکنے کا حکم دیا اور عوام کی پریشانی کا سبب بننے والے اور بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے پی آئی سی پر مریضوں کا رش کم کرنے کے لئے پی آئی سی ٹو کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت دی۔

مزید برآں، انہوں نے پی آئی سی میں انتظامی بہتری کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter