اسلام آباد، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور 24 گھنٹوں میں ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ایل ون منصوبے کو مکمل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹریک کی موجودہ حالت سب کے سامنے ہے، اور اسے فوری طور پر درست کرنا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ٹریک کلیئر کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 3 روز پہلے بولان کے علاقے پیروکنری کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا، اس حملے کے بعد پاک فوج نے 36 گھنٹوں میں کامیاب کلیئرنس آپریشن مکمل کرتے ہوئے یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 33 دہشت گرد ہلاک جبکہ 26 افراد شہید ہوئے۔
مزید برآں، کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس غیرمعینہ مدت تک معطل کر دی گئی ہے۔