جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے کی متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لیبیا کشتی حادثے کی متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کیلئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

latest urdu news

وزیراعظم نے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔

وزیراعظم کی جانب سے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی اور وزارت خارجہ حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اس متعلق کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ فی الحال چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق نہیں ہوا، پارلیمانی کمیٹی بنی تو ہی نام بھجوائیں گے۔

الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر،ممبر بلوچستان اور سندھ کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی ہے، 26ویں ترمیم کے مطابق یہ چل رہے ہیں، وزیراعظم کو چاہیے تھا اپوزیشن لیڈر سے اس حوالے سے بات کرکے 3 نام آگے بھیجتے لیکن وزیراعظم کی جانب سے کچھ نہیں ہوا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter