وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے اکاموڈیشن رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے رول پندرہ ٹو بی کو ختم کرنے کی سمری تیار کرلی ہے۔
اکاموڈیشن رولز کی جانب سے تبدیلی سے سرکاری گھر اب والد سے بیٹے یا بیٹی کے نام ٹرانسفر نہیں ہوسکے گا۔
آئندہ ہفتے کابینہ سے سمری کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
موجودہ رولز کی تبدیلی کیخلاف عدالت جانے کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی جانب سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے اعلان کے بعد یہ مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وقت ملک کے تمام شہریوں کو بجلی بلوں پر عائد ٹیکس میں بھی ریلیف دے۔
ملتان میں جلسے سے خطاب کے دوران حافظ نعیم کا یہ کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کا مسئلہ غریب کا نہیں، یہ سب کامسئلہ ہے اوربجلی کے بل آمدنی سے بڑھ چکے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجلی کے بل ایک طرف اوردیگر اخراجات دوسری طرف، بجلی کے بلوں پر ناجائزلگائے گئے ٹیکسزختم کیے جائیں، پورے پاکستان کو ریلیف دیا جائے اور سارا سال دیا جائے۔