نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائیلیسز کے 30 مریض ایڈز کا شکار ہو گئے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا، اس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کیا گیا جس سے ایڈز کا وائرس دوسرے مریضوں میں منتقل ہوگیا۔ انتظامیہ کے مطابق واقعہ کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کو فوری بند کر دیا گیا ہے۔
ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر کاظم کا کہنا ہے کہ چند مریضوں میں ایڈز میں مبتلا ہونے کا علم ہوا ہے۔
اس حوالے سے انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے جلد حقائق سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کا 6 ماہ بعد ایڈز اور 3 ماہ بعد ہیپاٹائٹس سکریننگ ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔
لہٰذا یہ بھی ممکن ہے کہ کسی مریض نے باہر سے خون لگوایا ہو اور ایڈز کے جراثیم اس میں منتقل ہو گئے ہوں۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور و دیگر سیاسی رہنماؤں کیخلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے اسد قیصر و دیگر کی درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔