نئی دہلی: اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا حملہ، کینیا اور جاپان کے کوچز زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کے حملوں نے ایونٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ حالیہ واقعات میں کینیا کے کوچ ڈینیس موانزو اور جاپان کے اسسٹنٹ کوچ میکو اوتوماستو کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اس ایونٹ کے دوران کتوں کے حملے کا پانچواں واقعہ ہے، جن میں ایک سکیورٹی گارڈ اور دو عام شہری بھی متاثر ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ صرف 30 منٹ کے دوران اسٹیڈیم میں تین مختلف حملے پیش آئے۔

حملے کے بعد زخمی کوچز کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ کینیا کے کوچ کی ٹانگ پر شدید زخم آیا جس سے خون بہنے لگا تھا۔

اس واقعے پر منتظمین کو سخت تنقید کا سامنا ہے، جبکہ عالمی سطح کے اس ایونٹ میں سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کے مقابلے تاحال دہلی کے اسی اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter