ہفتہ, 26 اپریل , 2025

موجودہ حالات میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے، طارق فضل چودھری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک 93 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 برسوں سے ملک دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ بعض نادان عناصر ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ اور مایوس کن ہے، دشمن نہیں چاہتا کہ ملک میں دیرپا استحکام آئے، جبکہ دہشت گردی کا نشانہ زیادہ تر مسلم ممالک ہی بن رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کے عوام وزیراعلیٰ مریم نواز کی شاندار کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق 70 فیصد عوام وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، وہ کسانوں کو بے شمار سہولتیں فراہم کر رہی ہیں، اب تک 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 54 ارب روپے کی خریداری ہو چکی ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے 10 ہزار گرین ٹریکٹرز بھی فراہم کیے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دی جا چکی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter