جمعہ, 25 اپریل , 2025

ملک میں آئین کو بحال کیا جائے، محمود خان اچکزئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین کو بحال اور چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کے ساتھ محمود خان اچکزئی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہنا تھا کہ حکمرانوں کو پاکستان کے حالات کا اندازہ نہیں، کئی معاملات پر تمام اداروں کی گول میز کانفرنس بلائی جائے۔

latest urdu news

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئین کو بحال اور چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا اپنی گفتگو میں یہ کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے کہا ملک صرف قانون کی حکمرانی سے چل سکتا ہے، ملک میں سیاسی، معاشی سمیت ہر قسم کا بحران ہے، موجودہ حکومت کا ہر گزرتا دن ملک کو بحرانوں میں دھکیل رہا ہے، نالائقوں کو مسلط کرکے ملک کو تباہ کردیا گیا۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ پہلے بھارت اور اب افغانستان کو دشمن بنایا جا رہا ہے، بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ ایک بھی افغانستان کا دورہ نہیں کیا تھا جبکہ اسحاق ڈار بھی افغانستان نہیں گئے، افغانستان ہمارا ہمسایہ اور بھائی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ ایک ہفتے کے اندر حل ہوسکتا تھا، مسئلہ بروقت حل نہ ہونا صوبائی حکومت اور اداروں کی مشترکہ نااہلی ہے جبکہ کراچی میں پیپلزپارٹی کی فاشسٹ حکومت نے مظاہرین پرلاٹھیاں برسائیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter