جمعہ, 25 اپریل , 2025

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے، جہاں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر ملکی خوشحالی، ترقی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ سمیت دیگر شہروں میں عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں اہم حکومتی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ کراچی میں مجموعی طور پر 4 ہزار سے زائد نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

latest urdu news

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی، قبرستانوں کا رخ کیا، اور گھروں میں میٹھے پکوانوں کے ساتھ مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی۔ تفریح گاہوں اور ہوٹلوں میں بھی عوام کا رش دیکھا گیا۔

رمضان المبارک کے آخری روز مساجد میں اعتکاف مکمل کرنے والے افراد نے عید کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی، اور رات گئے تک خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔ عید کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی سیکیورٹی اقدامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ عوام بلا خوف و خطر عید کی خوشیاں منا سکیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter