ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ملکی حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آ رہے، ہر طرف مایوسی ہے، شیخ رشید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بہتری کی طرف جاتے نظر نہیں آ رہے، ہر طرف مایوسی چھائی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور عثمان ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔

latest urdu news

اس موقع پر متعدد ملزمان کے وکلا بھی موجود تھے، سماعت کے دوران 9 مئی کے مقدمات میں چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئیں، جبکہ عدالت میں حاضر ملزمان کو چالان فراہم کیا گیا، جن میں شیخ رشید احمد بھی شامل تھے۔

بعد ازاں، عدالت نے ان مقدمات کی سماعت بغیر کسی پیشرفت کے 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے اپنے عمرے کے سفر کو بہترین قرار دیا لیکن کہا کہ انہیں ملک کے حالات بہتر ہوتے دکھائی نہیں دے رہے، ہر طرف مایوسی اور اندھیرا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہیں، تاہم پوری قوم متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرے گی۔

اس موقع پر سابقہ وفاقی وزیر نے تمام پاکستانیوں، خصوصاً حرمین شریفین میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں سے درخواست کی کہ وہ وطن عزیز میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter