کراچی، مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کی تحقیقات میں ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
عدالت کی جانب سے ایس آئی یو پولیس کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی گئی، ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان طلب کر لیا۔
تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ارمغان کی نشاندہی پر گرفتار اداکار کے بیٹے ساحر حسن نے کئی نام اگل دیئے، ساحر حسن نے منشیات وصول کرنے کا روٹ بھی بتا دیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق ساحر حسن کے پاس ویڈ نامی منشیات اسلام آباد سے آتی تھی، ساحر حسن نے ڈیفنس، کلفٹن اور گزری میں منشیات چلانے والے 8 افراد کے نام بتائے۔
دوسری جانب لاہور میں 2 افسوسناک واقعات پیش آئے جہاں ایک شخص نے گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کی، جبکہ دوسرے واقعے میں دوست نے اپنے ہی دوست کے ساتھ بدفعلی کی۔ پولیس نے دونوں کیسز کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک اوباش شخص نے خاتون کو اکیلا پا کر زیادتی کی کوشش کی۔