جمعہ, 25 اپریل , 2025

قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز جمعہ صبح 11 بجے ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز جمعہ صبح 11 بجے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے معاملے پر حکومتی اتحاد کے اندر ابھی تک اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔ اس اختلاف کی وجہ سے طے پایا ہے کہ کل ہونے والے اجلاس میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش نہیں کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ مختلف جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری ہے تاکہ تمام اتحادیوں کو اس اہم فیصلے پر قائل کیا جا سکے۔

latest urdu news

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے حکومتی اتحاد میں اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ ججز کی تعداد میں اضافہ نظام انصاف کو مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہے، تاہم اس حساس معاملے پر تمام اتحادی جماعتوں کی رضامندی حاصل کرنا بھی اہمیت رکھتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter