جمعہ, 25 اپریل , 2025

فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی کیساتھ دوکاندار کی مبینہ زیادتی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی کو دوکاندار نے جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

پنجاب کی تحصیل شکرگڑھ میں فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی کو دوکاندار کی جانب سے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ شکرگڑھ میں موبائیل کی دکان پر لڑکی موبائل ٹھیک کروانے گئی تھی جس دوران دوکاندار کی جانب سے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم نے ویڈیو بھی بنائی اور وائرل کرنے کی دھمکی دیکر 4 مہینے تک لڑکی سے پیسے لیتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی گھر سے 24 تولے زیورات اور نقدی چوری کرکے دکاندار کو دے چکی ہے، لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور واقعے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی میں نجی اسپتال میں حاملہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی کے نجی اسپتال میں حاملہ خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد اہلخانہ کی جانب سے اسپتال میں ہی احتجاج شروع کردیا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter