جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان کرکٹ ٹیم کی ہار پر پھٹ پڑے, محسن نقوی پر برہم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کو جس عہدے پر لگایا اس نے بھیڑا غرق کیا، اتنے عہدے کسی کے پاس نہیں جتنے اس کے پاس ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سفارشی افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کیا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہو جائے گی۔

latest urdu news

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی وی پر پاکستان کا میچ دیکھا، اور شکست کے بعد ان کا شدید ردعمل سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر بے حد افسوس ہوا اور ان کا غصہ بھی اسی پر تھا۔

عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی کو پہلے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا گیا، پھر وزیر داخلہ مقرر کیا گیا، اور اب کرکٹ کے معاملات سونپ دیے گئے، لیکن ہر جگہ ان کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی اور شخص کے پاس اتنے عہدے نہیں جتنے محسن نقوی کے پاس ہیں، اور ہر جگہ اس نے نقصان ہی پہنچایا ہے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا مؤقف تھا کہ اگر کسی عزت دار شخص کی سربراہی میں اتنی ناکامی ہوتی تو وہ خود استعفیٰ دے دیتا، مگر محسن نقوی ایسا نہیں کرے گا۔ عمران خان نے سوال اٹھایا کہ محسن نقوی کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے جو اسے یہ ذمہ داری دی گئی؟

تینوں فاسٹ بولرز کو “خدا حافظ” کہنے کا وقت آگیا، محمد حفیظ

مزید برآں، علیمہ خان نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور بے ہوش ہونے کی خبریں محض ڈسٹریکشن پیدا کرنے کے لیے پھیلائی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کے روز عمران خان کی اپنے بچوں سے بات ہوئی تھی، اور ان کی خیریت سے متعلق تصدیق بھی ہو چکی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter