ہفتہ, 15 مارچ , 2025

تینوں فاسٹ بولرز کو "خدا حافظ” کہنے کا وقت آگیا، محمد حفیظ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے تینوں فرنٹ لائن فاسٹ بولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے تینوں فرنٹ لائن فاسٹ بولرز—شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف—کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

latest urdu news

مقامی ٹی وی چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ "یہ تینوں فاسٹ بولرز ایشیا کپ 2023 کے بعد سے مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ون ڈے ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی جیسے اہم ایونٹس میں بھی کچھ خاص نہیں کیا۔”

انہوں نے کہا کہ "یہ تسلیم کرنے کا وقت آ گیا ہے کہ ٹیلنٹ ہونے کے باوجود ان تینوں نے پاکستان کو کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جتوایا۔ اب ہمیں آگے بڑھنا ہوگا اور نئے بولرز کو موقع دینا ہوگا، جیسے کہ محمد علی، خرم شہزاد، محمد وسیم جونیئر، عاکف جاوید اور میر حمزہ۔”

حفیظ نے مزید کہا کہ نوجوان فاسٹ بولرز قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے منتظر ہیں، "یہ بھی پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں اور انہیں بھی اپنے ملک کے لیے کھیلنے کا حق ملنا چاہیے۔”

احمد شہزاد کی محمد عامر پر طنزیہ تنقید، “سرجری” قرار دے دیا

بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ "بابر پچھلے 10 سال سے قومی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں، مگر آج تک ایک بھی میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کو فتح نہیں دلا سکے۔”

انہوں نے تجویز دی کہ "بابر کو مستقل نمبر تین پر کھلانا چاہیے تاکہ ٹیم کا مڈل آرڈر مضبوط ہو، رضوان، بابر اور سلمان علی آغا مل کر ایک اچھا مڈل آرڈر بنا سکتے ہیں۔”

شیئر کریں:
frontpage hit counter