جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کیا، وزیر دفاع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں شدید مالی نقصان پہنچا، جبکہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ادارے نے دوبارہ استحکام حاصل کیا اور منافع کمانا شروع کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران پی آئی اے کے قرضے اور خسارہ حد سے تجاوز کر گئے تھے، یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازیں معطل ہو چکی تھیں اور قومی ایئرلائن کی ساکھ متاثر ہوئی تھی۔

latest urdu news

وفاقی وزیر کے مطابق شہباز شریف نے جب اقتدار سنبھالا تو پی آئی اے کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں یورپ کے فضائی روٹس بحال ہوئے اور ادارہ ایک بار پھر منافع بخش ادارہ بن گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی بھی جلد متوقع ہے، اور یہ سب وزیراعظم کی سنجیدگی، نیت اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے پی آئی اے کے چیئرمین، ان کی ٹیم اور تمام ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائن ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کی نمائندگی فخر سے کر رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter