ملزم وسیم نے شہریوں کو لین دین کے معاملے میں بوگس چیک دیے تھے جس کے بعد وہ روپوش تھا۔
لاہور: مغلپورہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فنانشل کرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم 6 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور طویل عرصے سے روپوش تھا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ، وقاص احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق، ملزم وسیم نے شہریوں کو مالی لین دین میں بوگس چیک دیے اور بعد میں روپوش ہو گیا۔ وہ لاہور کے مختلف تھانوں کے علاوہ وہاڑی پولیس کو بھی فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق، ملزم کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کے ذریعے گرفتار ملزمان کو سخت سزائیں دلوانے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو مزید دھوکہ دہی سے بچایا جا سکے۔
بیرون ملک جانے والے مسافر کے پیٹ سے 98 آئس بھرے کیپسول برآمد
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واضح کیا کہ فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ اس کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔