بھارت میں شہد کی مکھیوں کے حملے سے 90 سالہ بزرگ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ یہ واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع چتور گڑھ میں پیش آیا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ کیلی گاؤں سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ امری بائی نامی بزرگ خاتون اپنی فیملی کے دیگر لوگوں کے ہمراہ کھیت میں کام کررہی تھی کہ اچانک سے شہد کی مکھیوں کے ایک جھنڈ نے حملہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ شہد کی مکھیوں کے ڈنگ سے امری بائی سمیت دیگر افراد بری طرح زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے امری بائی مکھیوں کے زہر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئی۔
علاوہ ازیں 3 افراد مکھیوں کے حملے میں زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کردی گئی۔
دوسری جانب بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں برفانی تودہ گرنے سے 57 افراد دب گئے۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ افسوسناک واقعہ ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں پیش آیا ،جہاں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدور برفانی تودہ گرنے سے اس کے نیچے دب گئے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر کل 57 افراد برفانی تودے کے نیچے دب گئے تھے جن میں سے 16 افراد کو اب تک ریسکیو کیا جاچکا ہے جب کہ 41 افراد تاحال ملبے تلے دبے ہیں۔