بھارت: برفانی تودہ گرنے سے 57 افراد دب گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں برفانی تودہ گرنے سے 57 افراد دب گئے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ افسوسناک واقعہ ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں پیش آیا، جہاں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدور برفانی تودہ گرنے سے اس کے نیچے دب گئے۔

latest urdu news

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر کل 57 افراد برفانی تودے کے نیچے دب گئے تھے جن میں سے 16 افراد کو اب تک ریسکیو کیا جاچکا ہے جب کہ 41 افراد تاحال ملبے تلے دبے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تمام مزدور بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے مزدور تھے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے کو واپس لینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ افغان طالبان اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے کی نمائش کر رہے ہیں، جن میں 777,000 رائفلیں اور 70,000 بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter