ہفتہ, 26 اپریل , 2025

شاہد خاقان عباسی کا ایم کیو ایم کو بڑا دھچکا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی مکمل قیادت ان کی جماعت میں شامل ہو رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہے، اس موقع پر ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر شاہین گیلانی نے اعلان کیا کہ وہ شاہد خاقان عباسی کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

latest urdu news

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل نکالنا ناگزیر ہے، لیکن موجودہ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، ان کے مطابق چینی کی قیمت میں اضافہ حکومتی ناکامی کا نتیجہ ہے، جبکہ ن لیگ نے پہلے سولر پالیسی بنائی اور اب خود ہی اس کو ختم کر دیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجوہات ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور آئی پی پیز کے مہنگے معاہدے ہیں۔ جب حکومت تحریری معاہدے توڑتی ہے، تو اس کے منفی اثرات سامنے آتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پہلے لوگ اپنی مرضی سے سولر سسٹم لگاتے تھے، مگر اب حکومت کو اپنی ناکامیوں کے باعث خود اس جانب قدم بڑھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کی اصل جڑ غیر شفاف انتخابات ہیں، بلوچستان میں حالیہ سانحہ ایک بڑا المیہ ہے اور جب تک ان معاملات کی گہرائی میں جا کر حل نہیں نکالا جاتا، مسائل جوں کے توں رہیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter