جمعہ, 25 اپریل , 2025

سعودی عرب سمیت 10 ممالک سے مزید 93 پاکستانی وطن واپس بھیج دیے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سعودی عرب، مراکش، سنگاپور اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 93 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزا کی میعاد ختم ہونے پر ایک جبکہ معاہدے کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

latest urdu news

ذرائع کا بتانا ہے کہ یواے ای سے ایک بلیک لسٹ، منشیات اور شراب نوشی پر 3، زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر ایک جبکہ ملائیشیا سے ایک پاکستانی کو ناپسندیدہ قرار دے کر ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سنگاپور سے پاسپورٹ گمشدگی پر ایک، موزمبیق سے ایک، عراق سے زائد المیعاد قیام پر 4 جبکہ دیگر الزامات پر 2 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، قطر سے 3 مفرور اور جنوبی افریقا میں رضاکارانہ طور پر پیش ہوئے ایک جبکہ ناپسندیدہ قرار دے کر ایک پاکستانی کو واپس بھیجا گیا ہے۔

اسکے علاوہ مراکش میں انسانی سمگلنگ کیلئے پہنچے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر پاکستان واپس بھیجا گیا جنہیں کراچی میں انسداد ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter