جمعہ, 25 اپریل , 2025

سابق وزیراعظم عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا، عمر ایوب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا، رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے فوجی ٹرائل ہو رہے ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں۔

latest urdu news

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اختر مینگل سے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، بلوچستان آگ میں جل رہا ہے کسی کو اس معاملے میں کوئی فکر نہیں، بجلی سستی کرنے کا اعلان کر کے اگلے دن ہی بجلی مہنگی کر دی گئی، فارم 47 کی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

عمر ایوب کا یہ کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے متعلق پی ٹی آئی کی شمولیت کے کوئی ثبوت نہیں، اگر 9 مئی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، اپوزیشن جماعت ملک اور جمہوریت کی بقاء کیلئے اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چینی اور گندم سکینڈل میں محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں، گندم سکینڈل کی انکوائری ایف آئی اے کر رہی ہے جو وزیرِ داخلہ کے ماتحت ہے، وزیرداخلہ کی موجودگی کے باعث گندم اسکینڈل کی انکوائری ٹھپ کردی گئی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید یہ کہنا تھا کہ حکومت کا اس وقت کوئی مستقبل نہیں، موجودہ حکومت کو کون لے کر آیا میں نام بتا دوں گا لیکن آپ چلا نہیں سکیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سمٹ کا مقصد مستقبل کے اہداف کا تعین کرنا ہے، معاشی استحکام کیلئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری اہم کردار اداکرے گی۔

احسن اقبال کا یہ کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل کو زیر استعمال لانا ہوگا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter