سابق بھارتی کرکٹر سنجے بانگر کے بیٹے 23 سالہ آریان نے اپنی جنس تبدیل کروانے کے بعد اپنی شناخت عنایا کے نام اور حوالے سے ظاہر کی ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ کے بیٹے آریان نے ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کر کے اپنی شناخت کو نئے سرے سے تسلیم کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، 23 سالہ آریان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی زندگی کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے اندر بچپن سے ہی اس بات کا احساس تھا کہ وہ اپنی پیدائشی شناخت سے مطابقت نہیں رکھتے۔
آریان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی مشکلات اور تبدیلی کے مراحل کا ذکر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ 2023 میں ہارمون تھراپی شروع کی اور گیارہ ماہ کے بعد وہ ایک ٹرانس جینڈر خاتون کے طور پر اپنی نئی شناخت کے ساتھ سامنے آئیں، اور اب انہیں عنایہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
عنایہ نے اپنے جنون، کرکٹ، کو جاری رکھتے ہوئے برطانیہ میں کرکٹ کھیلنا شروع کر دیا۔
عنایہ نے آئی سی سی کے ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں سے متعلق حالیہ قانون پر مایوسی کا اظہار بھی کیا ہے۔ مانچسٹر میں مقیم عنایہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھارتی کرکٹ اسٹارز جیسے ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کرکٹ کے میدان میں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
View this post on Instagram