39
کراچی، حکومت سندھ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل (جمعہ) کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں بند رہیں گی۔
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی گڑھی خدا بخش میں تعزیتی اجتماع منعقد کرے گی، جس میں ملک بھر سے کارکنوں اور حامیوں کی شرکت متوقع ہے۔
دوسری جانب عیدالفطر اپنے عزیزوں کے ساتھ منانے کے بعد پردیسیوں نے اپنے آبائی علاقوں سے واپسی کا سفر شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا ہجوم بڑھ گیا۔
ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے پردیسی اپنوں سے جدائی کے احساس اور اداسی لیے واپس لاہور پہنچ رہے ہیں، عید کی چھٹیاں اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ دوبارہ روزگار اور ذمہ داریوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔