غزہ، حماس کی جانب سے اسرائیلی خاتون سمیت 8 قیدیوں کو ریڈ کراس کی ٹیم کے سپرد کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیل 30 بچوں سمیت 110 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ حماس کی جانب سے 5 تھائی اور 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے جس کے تبادلے میں چند روز پہلے حماس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی خاتون اربیل کے بہانے اسرائیل فلسطینیوں کی واپسی کو روک رہا ہے۔
حالانکہ تحریک نے ثالثوں کو مطلع کیا تھا کہ وہ زندہ ہے اور اس کی رہائی کے لیے تمام ضروری ضمانتیں دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ 42 روز پر محیط ہے، پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی طے ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی مغربی کنارے میں بمباری میں مزید 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
قابض صیہونی فورسز کی جانب سے متعدد مکانات تباہ کر دیے گئے جبکہ چھاپہ مار کارروائیوں میں مزید 26 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔