صدر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ ناظم الحسن پوپن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے صدر ناظم الحسن پوپن کے استعفے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناظم الحسن پوپن سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے اور ان کے پاس وزیر کھیل کا بھی قلمدان تھا۔
واضح رہے کہ طلبہ کے احتجاج اور 300 سے زائد لوگوں کی ہلاکت کے بعد چند روز قبل بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد شدید دباؤ کے باعث مستعفی ہو کرہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہوگئیں تھیں۔
شیخ حسینہ واجد کے فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیشی آرمی چیف نے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی اور پھر نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کی گئی۔
دوسری جانب ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا کہ جس میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 15 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی، الٹی ہوئی بس کو آگ لگ گئی۔