83
جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی گئی، اسپیشل پراسیکیوٹر نے ملزمان کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔
عدالت کی جانب سے غیر حاضری پر علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا۔ اسکے علاوہ عدالت نے راجہ بشارت، زرتاج گل، بلال اعجاز سمیت دیگر 46 ملزمان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا گیا۔
آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل کورٹ نے درخواست پر سماعت کی۔