ہفتہ, 26 اپریل , 2025

جشن آزادی کے موقع پر باجوں کی فروخت پر پابندی عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جشن آزادی کے سلسلے میں لگنے والے اسٹالز پر باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اسٹالز پر بکنے والے باجوں کو قبضے میں لینے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ڈی سی عرفان نواز کا کہنا تھا کہ مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت سرعام جاری ہے، باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

عرفان نواز کا یہ کہنا تھا کہ اسٹال مالکان سے گزارش کہ وہ اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں، باجے کا استعمال یا فروخت کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کا یہ کہنا تھا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ باجوں کے استعمال سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ 14 اگست پاکستان کی آزادی کا دن ہوتا ہے، پورے ملک میں جشن آزادی کے موقع پر مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا ہے، لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے 14 اگست کے سلسلے میں عوام کی جانب سے باجوں کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے، جس سے معاشرے میں شور کی آلودگی جیسے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

[td_flex_block_1 modules_on_row=”” limit=”1″ hide_audio=”yes” image_size=”” image_floated=”float_left” show_excerpt=”none” show_review=”none” show_date=”none” show_com=”none” show_author=”none” show_cat=”none” show_btn=”none” f_title_font_family=”file_3″ f_title_font_size=”20″ meta_info_align=”center” image_width=”30″ modules_border_size=”1″ modules_border_color=”#000000″ review_source=”user_reviews” linked_posts=”” sort=”random_7_day” category_id=”_related_cat” art_title=”10px” m_bg=”#f7f7f7″ tdc_css=”eyJhbGwiOnsicGFkZGluZy1yaWdodCI6IjIwIiwicGFkZGluZy1sZWZ0IjoiMjAiLCJkaXNwbGF5IjoiIn19″ image_height=”60″]

latest urdu news

شیئر کریں:
frontpage hit counter