جمعہ, 25 اپریل , 2025

جائیداد کا تنازع: بھابھی 2 بیٹیوں سمیت قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا، جائیداد کے تنازع پر ملزم کی جانب سے بھابھی کو 2 بیٹیوں سمیت قتل کر دیا گیا۔ ملزم کے چھریوں کے وار سے 3 بھتیجیاں بھی شدیدزخمی ہوگئیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کا بھائی کی موت کے بعد بھابھی سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، آج تلخ کلامی پر چھریوں کے وار کرکے بھابھی قمر بتول، 15 سالہ مریم اور 21 سالہ علیشبا کو قتل کیا۔

latest urdu news

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں طارق روڈ پر جیولرز شاپ سے 35 ہزار امریکی ڈالر اور 60 لاکھ روپے برآمد کیے گئے جب کہ ایک ملزم کو گرفتار کیا جس پر حوالہ ہنڈی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق کارروائی ایف آئی اے کے کو آپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے کی، اس دوران حوالہ ہنڈی کے شواہد اور موبائل فون سے بھی ریکارڈ برآمد کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter